سوچنے والوں کے سب افکار گونگے ہو گئے
سوچنے والوں کے سب افکار گونگے ہو گئے
قتل میرا جب ہوا اخبار گونگے ہو گئے
جس نے بھی لکھا امیر شہر کو مجرم یہاں
اس کہانی کے سبھی کردار گونگے ہو گئے
اس قبیلے سے بغاوت کس طرح کرتا کوئی
اس جگہ تو ماہر گفتار گونگے ہو گئے
اس کی سسکی کی گواہی گھر کی ہر اک شے نے دی
میری چیخوں پر در و دیوار گونگے ہو گئے
ایک دن اس نے کہا مانیؔ سنا کوئی غزل
کیا بتاؤں یار سب اشعار گونگے ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.