سخن بیمار ہوتا جا رہا ہے
لبوں پر بار ہوتا جا رہا ہے
کبھی جو راحت جاں مشغلہ تھا
وہ اب آزار ہوتا جا رہا ہے
سمجھ میں آ گیا چارہ گروں کی
مرض بے کار ہوتا جا رہا ہے
چبھا ہے پاؤں میں کانٹا خرد کا
جنوں بیدار ہوتا جا رہا ہے
تماشے سا تماشا ہے ہمارا
سر بازار ہوتا جا رہا ہے
پرانا زخم بھرنے کے جتن میں
نیا تیار ہوتا جا رہا ہے
کبھی جس پر عقیدہ تھا ہمارا
وہ بت مسمار ہوتا جا رہا ہے
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 83)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.