Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سنائی دیتی نہیں اب وہ بولیاں ہے ہے

شفق سوپوری

سنائی دیتی نہیں اب وہ بولیاں ہے ہے

شفق سوپوری

MORE BYشفق سوپوری

    سنائی دیتی نہیں اب وہ بولیاں ہے ہے

    کہاں گئیں وہ حسینوں کی ٹولیاں ہے ہے

    تمام عمر بس اک خواب گم شدہ کے لئے

    ترستی آنکھوں نے راتیں ٹٹولیاں ہے ہے

    دیا جلا کے نمن ناگ دیوتا کو کیا

    پھر اس نے بین پہ جو زلفیں کھولیاں ہے ہے

    کسی کو یاد ہے کشمیر سن اکانوے کے

    شبانہ چھاپے وہ بھگدڑ وہ گولیاں ہے ہے

    یہ اہل درد جنہیں حسب حال کہتے ہیں

    لہو سے ہم نے وہ تحریریں دھو لیاں ہے ہے

    رفو گروں نے گریباں کے چاک سی سی کر

    جو سوئیاں تھیں جگر میں چبھو لیاں ہے ہے

    کبھی تھا تکیہ جنہیں بال میرے سینے کے

    پرائی سیج پہ وہ چپکے رولیاں ہے ہے

    مرے فراق میں جن جن کے جسم گدرائے

    اٹھیں ہیں ان کی مرے آگے ڈولیاں ہے ہے

    شفقؔ نہ بھول کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ

    کسی زمانے میں کھیلی ہیں ہولیاں ہے ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے