سنی کچھ اور جاتی ہے سنائی اور جاتی ہے
سنی کچھ اور جاتی ہے سنائی اور جاتی ہے
کہانی اور ہوتی ہے بتائی اور جاتی ہے
تمہیں جو بات بتلانا مجھے بے حد ضروری ہے
نہ جانے کیوں تمہیں سے ہی چھپائی اور جاتی ہے
ابھی تم کو کچھ آداب محبت سیکھنے ہوں گے
نظر ہر بار ملنے پر چرائی اور جاتی ہے
وہ جو حاکم دکھاتا ہے نا مستقبل کی اک تصویر
دکھائی اور جاتی ہے بنائی اور جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.