سنسان بستیوں کی طرف دیکھتے رہو
شہروں سے جنگلوں کی طرف دیکھتے رہو
سوکھی پڑی ندی کو کبھی پار مت کرو
ساحل سے ساحلوں کی طرف دیکھتے رہو
خواہش براہ راست اسی اک بدن سے ہے
خواہش سے خواہشوں کی طرف دیکھتے رہو
کچھ خاص اہل فن کو مناظر دکھاؤ اور
پھر عام منظروں کی طرف دیکھتے رہو
یہ دیکھتے رہو کہ کوئی دیکھتا بھی ہے
ان دیکھتے ہوؤں کی طرف دیکھتے رہو
وہ چاند ہی بھلے کہ جنہیں چھو سکو اثرؔ
تم اس کی بالیوں کی طرف دیکھتے رہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.