سرخ رو ہوں گے محبت میں ہم انشاؔ اللہ
سرخ رو ہوں گے محبت میں ہم انشاؔ اللہ
فتح چومے گی ہمارے قدم انشاؔ اللہ
کبھی محروم نہ رکھیں گے ستم سے اپنے
ہم پہ فرمائیں گے وہ یہ کرم انشاؔ اللہ
آ گیا ہے ہمیں ہر حال میں ہنستے رہنا
اب کسی بات کا ہوگا نہ غم انشاؔ اللہ
شیخ جی ساتھ ہمارا نہیں دیتے تو نہ دیں
دل میں پچھتائیں گے خود محترم انشاؔ اللہ
کوئی اس شخص کو بھولا رہے چاہے برسوں
یاد آ جائے گا وہ ایک دم انشاؔ اللہ
بادۂ ناب کے دو گھونٹ لگا لیجئے گا
دور ہو جائیں گے رنج و الم انشاؔ اللہ
ہم نے اللہ سے امید لگائی ہے شعورؔ
رام ہو جائے گا اب وہ صنم انشاؔ اللہ
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 158)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.