تا بام فلک خاک بسر آنے لگا ہوں
جس سمت اشارہ تھا ادھر آنے لگا ہوں
جب تک تری آنکھوں میں نہیں تھا تو نہیں تھا
اب دیکھنے والوں کو نظر آنے لگا ہوں
مت کاٹنا رستہ مرا بن کر خط امکاں
اے در بدری لوٹ کے گھر آنے لگا ہوں
اک وہم سہی پھر بھی مری نفی ہے دشوار
اے دوست ہر آہٹ پر اگر آنے لگا ہوں
اللہ رے قسمت کہ شہابؔ ان کی گلی میں
سائے کی طرح شام و سحر آنے لگا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.