تمام عکس اندھیروں میں کھو گئے جیسے
تمام عکس اندھیروں میں کھو گئے جیسے
ہم اپنے آپ میں گمنام ہو گئے جیسے
ہماری عادتیں ہم کو کبھی نہ راس آئیں
ہمیں ہمارے ہنر ہی ڈبو گئے جیسے
وہی فضا وہی موسم مگر تمھارے بغیر
تمام سلسلے اب بوجھ ہو گئے جیسے
تمھارے بعد زباں پر نہ کوئی بات رہی
تمھارے بعد سبھی لفظ کھو گئے جیسے
- کتاب : دھوپ میں بیٹھنے کے دن آئے (Pg. 29)
- Author : سنیل آفتاب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.