تمام لفظ و معانی میں خاک اڑتی ہے
تمام لفظ و معانی میں خاک اڑتی ہے
ہماری سحر بیانی میں خاک اڑتی ہے
ہوا خمیر میں شامل ہے میری خاک کے ساتھ
تو میری ساری کہانی میں خاک اڑتی ہے
گماں ہوا یہ سمندر کے پہرے داروں کو
کہ موج موج روانی میں خاک اڑتی ہے
اٹا ہے دھول سے کیونکر بہار کا چہرہ
سنا تھا عہد خزانی میں خاک اڑتی ہے
بدن کے منظر اول میں پھول کھلتے ہیں
بدن کے منظر ثانی میں خاک اڑتی ہے
مأخذ:
صبح بخیر زندگی (Pg. 99)
- مصنف: امیر امام
-
- اشاعت: First
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2018
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.