Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تصور میں تجھ کو لیے جا رہے ہیں

سید امجد حسین

تصور میں تجھ کو لیے جا رہے ہیں

سید امجد حسین

MORE BYسید امجد حسین

    تصور میں تجھ کو لیے جا رہے ہیں

    تری آرزو ہم کئے جا رہے ہیں

    غموں کی وراثت لیے جا رہے ہیں

    خوشی کا بھرم ہم کئے جا رہے ہیں

    وہ ٹھکرا چکے ہیں ہمیں بارہا پر

    ہم اپنی وفائیں دئے جا رہے ہیں

    کبھی خود سے لڑ کر کبھی وقت سے ہم

    عدو سے زیادہ جئے جا رہے ہیں

    جو روشن تھے کل تک بجھے اس طرح سے

    ہوا کے حوالے دیے جا رہے ہیں

    بیاں کس سے کر دیں سکوت محبت

    اسی کو صدائیں دئے جا رہے ہیں

    اے امجدؔ تمہاری یہ حالت ہے کیسی

    خدا کے بھروسے جئے جا رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے