تیرے تصورات سے آگے نہیں گیا
تیرے تصورات سے آگے نہیں گیا
یہ دل توہمات سے آگے نہیں گیا
جو بیچ راہ چھوڑ گیا شکر ہے وہ شخص
میری توقعات سے آگے نہیں گیا
شاید اسے پسند تھیں جھوٹی نمائشیں
لیکن میں دل کی بات سے آگے نہیں گیا
جذبات دل کو وہ بھی نہ کچھ ڈھنگ دے سکا
میں بھی تکلفات سے آگے نہیں گیا
تحفہ بھی اس کے واسطے کنگن لیا ضریمؔ
واللہ میں اس کے ہاتھ سے آگے نہیں گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.