تیری باتوں میں کھو گئے تھے ہم
تیری باتوں میں کھو گئے تھے ہم
زندگی تیرے ہو گئے تھے ہم
ٹوٹ کر چاہنے کی عادت میں
ٹوٹ کر چور ہو گئے تھے ہم
رات بھر خواب ایک سے آئے
ایک کروٹ پہ سو گئے تھے ہم
دل کہاں سے ملا تمہیں ہم میں
پورے پتھر کے ہو گئے تھے ہم
ایک امید چٹ سے ٹوٹی تھی
ظاہراً تھوڑا رو گئے تھے ہم
روم کو دیکھتے رہے جلتے
تیری بنسی میں کھو گئے تھے ہم
رمز کچھ بھی بچا نہیں اپنا
سب کو معلوم ہو گئے تھے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.