Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تیری خاموشی کو آنکھوں سے لگائے ہوئے ہیں

شاہین عباس

تیری خاموشی کو آنکھوں سے لگائے ہوئے ہیں

شاہین عباس

MORE BYشاہین عباس

    تیری خاموشی کو آنکھوں سے لگائے ہوئے ہیں

    روبرو ہم تری تصویر کے آئے ہوئے ہیں

    دو الگ وقتوں میں اک ساتھ دھڑکتے ہوئے دل

    اے زمیں تیرے کناروں کو ملائے ہوئے ہیں

    وہ جو دیکھے سے بھی دیکھے نہیں جاتے وہی خواب

    میرے دیکھے ہوئے ہیں تیرے دکھائے ہوئے ہیں

    آنکھ ایسے ہے کہ جیسے ابھی آتا ہے کوئی

    ہاتھ ایسے ہیں کہ بس پھول اٹھائے ہوئے ہیں

    نقش دل پر ہے کہ دیوار پہ معلوم نہیں

    یوں بنانے کو تو تصویر بنائے ہوئے ہیں

    باغ دل دیکھنے والا ہے کہ اس باغ کے ہم

    پھول ہیں اور بہاروں کے رلائے ہوئے ہیں

    تم کہ آئندہ کی صورت میں تھے اوجھل اوجھل

    ہم تمہیں لمحۂ موجود میں لائے ہوئے ہیں

    عشق یہ اور کسی کا تھا جو کرنا پڑا ہے

    ہم کسی اور کا سامان اٹھائے ہوئے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 54)
    • Author :شاہین عباس
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے