Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ترے گماں کو مکان کر کے میں سو رہا تھا

مہندر کمار ثانی

ترے گماں کو مکان کر کے میں سو رہا تھا

مہندر کمار ثانی

MORE BYمہندر کمار ثانی

    ترے گماں کو مکان کر کے میں سو رہا تھا

    یوں دھوپ میں سائبان کر کے میں سو رہا تھا

    میں جاگرتی کی عجب عجب منزلوں سے گزرا

    کہ رات جب تیرا دھیان کر کے میں سو رہا تھا

    زمین اور آسماں کے جھگڑوں میں کون پڑتا

    سو خود کو اک درمیان کر کے میں سو رہا تھا

    تری صداؤں پہ تھا مکمل یقین مجھ کو

    ہواؤں کو بادبان کر کے میں سو رہا تھا

    خوشی کی جن منزلوں سے اب میں گزر رہا ہوں

    یہ طے ہے دکھ کا ندان کر کے میں سو رہا تھا

    نیاز مندی سے جاگرتی کو ہوا میں حاصل

    خوشی خوشی جی کا دان کر کے میں سو رہا تھا

    مأخذ :
    • کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 93)
    • Author : مہندر کمار ثانی
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے