ترے جمال کا میں نے فسوں بھی دیکھا ہے
ترے جمال کا میں نے فسوں بھی دیکھا ہے
بڑے ہی ضبط سے اپنا جنوں بھی دیکھا ہے
گلاب ہے مری نظروں میں زندگی ورنہ
زمیں پہ بہتا ہوا میں نے خوں بھی دیکھا ہے
جبیں پہ جس کے نہ دیکھی تھی کوئی بھی الجھن
اسی کے حال کو اکثر زبوں بھی دیکھا ہے
خدا کا شکر کہ اس گھر میں معجزہ بھی ہوا
فسردہ چہروں پہ میں نے سکوں بھی دیکھا ہے
کسی کے ہجر میں مر مر کے زندگی کرنا
سو ایک راستہ جینے کا یوں بھی دیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.