Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تجھ کو کیا معلوم کن اونچائیوں میں کھو گیا

ذکی طارق بارہ بنکوی

تجھ کو کیا معلوم کن اونچائیوں میں کھو گیا

ذکی طارق بارہ بنکوی

MORE BYذکی طارق بارہ بنکوی

    تجھ کو کیا معلوم کن اونچائیوں میں کھو گیا

    جب تری یادوں کی میں گہرائیوں میں کھو گیا

    جنتوں سے ہو گیا محروم تو حیرت ہے کیوں

    تو بھی تو دنیا کی ان رعنائیوں میں کھو گیا

    دل میں تیرے بن یہاں کہرام و ماتم برپا ہے

    اور تو ہے کہ وہاں شہنائیوں میں کھو گیا

    ہاں وہی معصوم جو تھا امن کا پیغامبر

    جانے کیوں اب معرکہ آرائیوں میں کھو گیا

    مجھ سے کیا مطلب کہ وہ قہار ہے جبار ہے

    میں تو بس اس کی کرم فرمائیوں میں کھو گیا

    کس قدر غم سے بھری اس کی کہانی ہے کہ جو

    دشمنوں میں تھا نمایاں بھائیوں میں کھو گیا

    ہر گھڑی رہتا تھا جس کے ساتھ اک جم غفیر

    آج وہ بھی قبر کی تنہائیوں میں کھو گیا

    لائے تھے جس کو بنا کر ہم شریک انجمن

    وہ بھی اپنے عاشقوں شیدائیوں میں کھو گیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے