تجھ پہ سب کچھ لٹا کے کیا کرتی
تجھ پہ سب کچھ لٹا کے کیا کرتی
اور خود کو بچا کے کیا کرتی
میرا چہرا اداس رہتا ہے
آئنے کو دکھا کے کیا کرتی
دل تمہارے بنا نہیں لگتا
لگ بھی جاتا لگا کے کیا کرتی
وہ کسی بات پر نہیں ہنستا
میں لطیفے سنا کے کیا کرتی
لفظ زخموں سے رسنے لگ گئے تھے
ان کو دل میں دبا کے کیا کرتی
وہ تو مہمان بن کے آیا تھا
دیر تک پھر بٹھا کے کیا کرتی
تم کو اک گفٹ بھی نہ دے پاؤں
ایسے پیسے کما کے کیا کرتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.