تجھ سا یوں بے خبر نہیں دیکھا
تجھ سا یوں بے خبر نہیں دیکھا
لوٹ کے اک نظر نہیں دیکھا
وہ دکھائی نہیں دیا مجھ کو
اس کو میں نے کدھر نہیں دیکھا
ہم نے دیکھے حسین لاکھوں ہیں
کوئی تم سا مگر نہیں دیکھا
بات پہ اپنی میں تو قائم ہوں
پھر پلٹ کے ادھر نہیں دیکھا
موت تھی سامنے مگر پھر بھی
آنکھ میں اس کی ڈر نہیں دیکھا
عشق کا درد بھول جائے جو
تجھ سا کوئی ظفرؔ نہیں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.