تجھ سے اے میرے ستمگر معذرت
تجھ سے اے میرے ستمگر معذرت
معذرت در معذرت در معذرت
جو مری جانب اچھالے تھے کبھی
آج کرتے ہیں وہ پتھر معذرت
انکساری سے کھڑے رہتے ہیں ہم
تو گزر جاتا ہے کہہ کر معذرت
زلف جاناں کے جو دیکھوں پیچ و خم
مجھ کو آ جاتے ہیں چکر معذرت
اک گزارش تھی ترے برباد کی
کر لی تصویر جنوں پر معذرت
رات کے نالوں کا مریمؔ کیا کہیں
ہم سے کر لیتے ہیں اکثر معذرت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.