تم گزرے تھے کس جلدی سے
دیکھ رہا تھا میں کھڑکی سے
میں ایمان نہیں بیچوں گا
روٹی کھا لوں گا چٹنی سے
سل کو بھی دل کر دیتا ہے
غم اچھا ہوتا ہے خوشی سے
جس جس نے وہ آنکھیں دیکھیں
توبہ کر لی مے نوشی سے
نفسا نفسی کا عالم ہے
رکھ نہ شعورؔ امید کسی سے
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 75)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.