تم مجھے ڈھونڈتے رہ جاؤ گے پاگل کی طرح
تم مجھے ڈھونڈتے رہ جاؤ گے پاگل کی طرح
میں چلا جاؤں گا برسات کے بادل کی طرح
جانتا ہوں کہ نگاہوں سے گرا دو گے مجھے
کیوں سجاتے ہو مجھے آنکھ میں کاجل کی طرح
پاؤں جس وقت اٹھاتا ہوں میں منزل کی طرف
الجھنیں راہ میں آ جاتی ہے دلدل کی طرح
اب تو سونے بھی نہیں دیتی تری یاد مجھے
میرے خوابوں میں کھنک اٹھتی ہے پائل کی طرح
بے رخی نے تری اس موڑ پہ پہنچایا ہے
اب تو بستی میں بھی ڈر لگتا ہے جنگل کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.