تم نے جو بھی کہا ہوا تو نہیں
تم نے جو بھی کہا ہوا تو نہیں
میرا سچ بولنا برا تو نہیں
یہ جو سرحد کے پار سے آئی
یہ کہیں میری ہی صدا تو نہیں
تیری ہر بات مان لوں کیسے
تو مرا عشق ہے خدا تو نہیں
اس کے سینہ میں دل دھڑکتا ہے
ویسے وہ شخص مانتا تو نہیں
مجھ کو جادوگری نہیں آتی
شاعرہ ہوں میں ساحرہ تو نہیں
آج کی رات کیوں پریشاں ہوں
کل کہیں اس کا سامنا تو نہیں
مرنے والے کا نام زندہ ہے
اس کا مطلب ہے وہ مرا تو نہیں
آخر کار میں بھی انساں ہوں
آپ کو مجھ سے مسئلہ تو نہیں
میں تجھے کس طرح سے سمجھاؤں
شاعری ہے یہ فلسفہ تو نہیں
آج میں کچھ زیادہ بول گئی
آپ کا دل کہیں دکھا تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.