Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارا رنگ رنگ آسماں جیسا بدلتا ہے

غیاث متین

تمہارا رنگ رنگ آسماں جیسا بدلتا ہے

غیاث متین

MORE BYغیاث متین

    تمہارا رنگ رنگ آسماں جیسا بدلتا ہے

    کسی کو چاہنے والا کہیں اتنا بدلتا ہے

    صبا شبنم شفق رخسار گل مہتاب ان سب کا

    تمہارا نام لیتا ہوں تو کیوں چہرہ بدلتا ہے

    صبا گفتار شیریں لب ستارہ چشم ہیں تو کیا

    بدلتے ہم بھی ہیں جب سامنے والا بدلتا ہے

    کبھی جاتی نہیں جنگل کی بو صندل کے پیکر سے

    کہ صورت کے بدلنے سے کہیں رشتہ بدلتا ہے

    یہ شہر بے صدا اندر سے شہر آرزو نکلا

    دھواں ہر دم یہاں بجھتے چراغوں کا بدلتا ہے

    اترتے وقت پانی میں ذرا یہ دیکھ لینا تھا

    کہ اندر بیچ میں جا کر یہی دریا بدلتا ہے

    رہو دیوار کے سائے میں لیکن دیکھتے رہنا

    ہمیشہ رخ یہاں دیوار کا سایہ بدلتا ہے

    سخن رستہ لکیروں سے نہیں لفظوں سے روشن ہے

    لکیریں پیٹنے سے بھی کبھی رستہ بدلتا ہے

    متینؔ آؤ چلیں خیمے کی جانب اک ذرا سو لیں

    وہ دیکھو صبح کا تارا لباس اپنا بدلتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے