Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارے بانکپن کی سب ادائیں رقص کرتی ہیں

ارشد ندیم ارشد

تمہارے بانکپن کی سب ادائیں رقص کرتی ہیں

ارشد ندیم ارشد

MORE BYارشد ندیم ارشد

    تمہارے بانکپن کی سب ادائیں رقص کرتی ہیں

    تمہارا نام لیتا ہوں صدائیں رقص کرتی ہیں

    یہ کیسی دشمنی اشجار سے پالی ہواؤں نے

    شجر جب کوئی گرتا ہے ہوائیں رقص کرتی ہیں

    ترے انصاف پر حیران ہے چشم فلک منصف

    کہ تو جب بھی سناتا ہے سزائیں رقص کرتی ہیں

    ذرا پھولوں کو دیکھو تو قبا کی آڑ لیتے ہیں

    مگر جب تتلیاں چھو لیں قبائیں رقص کرتی ہیں

    اتارا جب سے تیرے نام کا تعویذ ہے در سے

    بلا خوف و خطر گھر میں بلائیں رقص کرتی ہیں

    یہ کیسا دور جدت ہے کہ بہنیں بیٹیاں اس میں

    سروں سے کھینچ کر اپنی ردائیں رقص کرتی ہیں

    ترے طرز تغافل کا اثر ہے یہ کہ اب مجھ پر

    وفائیں خندہ زن ہیں اور جفائیں رقص کرتی ہیں

    ترے گیسو کھلے جب سے فضا ہے مشکبو تب سے

    بجاتا ساز ہے ساون گھٹائیں رقص کرتی ہیں

    ہمارے دیس میں ہیں پتلیاں مسند نشیں ارشدؔ

    انہیں پردہ نشیں جب بھی ہلائیں رقص کرتی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے