تمہیں بس یہ بتانا چاہتے ہیں
تمہیں اپنا بنانا چاہتے ہیں
وہ ہم سے آئے ہیں ملنے دوبارہ
جنہیں ہم چھوڑ جانا چاہتے ہیں
وہی اک شخص ہے دنیا میں بس اب
جسے اپنا بنانا چاہتے ہیں
ہمیں جیسے ستاتا تھا کبھی وہ
اسے اب ہم ستانا چاہتے ہیں
اجالا ہی اجالا ہر طرف ہو
اک ایسا گھر بنانا چاہتے ہیں
سمیٹو آ کے تم اک روز ہم کو
ہم اتنا ٹوٹ جانا چاہتے ہیں
وہ جس میں یاد تیری رہ نہ پائے
اک ایسا دل بنانا چاہتے ہیں
اسے ہم ہارنے والے ہیں شاید
جسے ہم جیت جانا چاہتے ہیں
ستارے توڑ لائے ہیں فلک سے
ترا کمرا سجانا چاہتے ہیں
نہ کوئی دیکھ پائے غم ہمارے
ہم اتنا مسکرانا چاہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.