تمہیں کھونے کا ہم کو غم نہیں ہے
تمہیں کھونے کا ہم کو غم نہیں ہے
ملا ہے جو وہ تم سے کم نہیں ہے
بھلے ہی پیار کا موسم نہیں ہے
مگر شکوہ تمہارا کم نہیں ہے
فقط ہارا ہوں اپنے دوستوں سے
کہ دشمن میں تو اتنا دم نہیں ہے
کسے اپنا کہیں دنیا میں اب ہم
ہمارا کوئی بھی ہمدم نہیں ہے
تجھے دیکھا تو آئے ان میں آنسو
یہ میری آنکھ ورنہ نم نہیں ہے
یہ کیسا زخم تم نے دے دیا ہے
کہ اس کا کوئی بھی مرہم نہیں ہے
تجھے پایا ہے جب سے میں نے جانا
کوئی بھی پاس میرے غم نہیں ہے
مری بربادیوں پے ہنسنے والو
تمہارے پاس میں کیا غم نہیں ہے
ہمیں پھر سے مدینے جانا ہوگا
ہمارے پاس اب زمزم نہیں ہے
تمہیں نوشادؔ اگانے ہوں گے سورج
چراغوں میں کوئی اب دم نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.