تو سمجھتا ہی نہیں چشم فسوں ساز کا رمز
تو سمجھتا ہی نہیں چشم فسوں ساز کا رمز
سب ادائیں ہیں وگرنہ تو اسی ناز کا رمز
لب کی جنبش کا تو محتاج نہیں دل میرا
ہر خموشی نے دیا ہے مجھے آواز کا رمز
اس سے اونچا یہ زمانہ تو نہیں اڑ سکتا
طائر سدرہ سے تو سیکھ لے پرواز کا رمز
سب کو اندازہ مری خانہ خرابی سے ہوا
تھا الگ سب سے مرے خانہ بر انداز کا رمز
سب کے سینے سے جو خورشید کی کرنیں پھوٹیں
آج ہر ذرے میں دیکھا ہے تگ و تاز کا رمز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.