اداس رات کا منظر ہماری آنکھ میں تھا
اداس رات کا منظر ہماری آنکھ میں تھا
پر ایک خواب برابر ہماری آنکھ میں تھا
ٹپک رہے تھے مسلسل ہی آنکھ سے آنسو
یہ کس کی یاد کا کنکر ہماری آنکھ میں تھا
ہمارے دل میں تسلسل سے رہ نہیں پایا
وہ جس کا نقش مکرر ہماری آنکھ میں تھا
حسین لمس کی خواہش ہمارے دل میں تھی
حسین شخص کا پیکر ہماری آنکھ میں تھا
اگرچہ ترک تعلق کو عرصہ بیت گیا
مگر وہ شخص برابر ہماری آنکھ میں تھا
وہ اب جو غیر کی آنکھوں میں جگمگاتا ہے
کبھی وہ شخص میسر ہماری آنکھ میں تھا
ہر ایک موج کنارے پہ آ کے روتی تھی
عجب طرح کا سمندر ہماری آنکھ میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.