Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

الفت کا جس کو روگ لگا وہ بچا نہیں

ماہر بلگرامی

الفت کا جس کو روگ لگا وہ بچا نہیں

ماہر بلگرامی

MORE BYماہر بلگرامی

    الفت کا جس کو روگ لگا وہ بچا نہیں

    یہ درد ہے وہ درد کہ جس کی دوا نہیں

    انساں وہ کیا کہ جس سے ہو سرزد خطا نہیں

    اظہار درد دل پہ یہ غصہ روا نہیں

    مہر و وفا نہیں ہیں کہ صبر و رضا نہیں

    ہم افقروں کے کیسۂ خاکی میں کیا نہیں

    بیمار کے نہ زخم پہ ظالم نمک چھڑک

    نرگس سے چھیڑ اچھی یہ باد صبا نہیں

    پھر کہہ کے کیا پکاروں تجھے جان من اگر

    دلبر نہیں نگار نہیں دل ربا نہیں

    نادان دل کو اس سے وفا کی امید ہے

    جو بے وفا کسی کا ابھی تک ہوا نہیں

    بے لوث عشق و حسن پرستی کے ماسوا

    واللہ میرا اور کوئی مدعا نہیں

    دیکھا دل غریب کو ناگن سی ڈس گئی

    لہرا رہی ہے زلف یہ کالی گھٹا نہیں

    بھولے سے ہاں بھی منہ سے نکلتا کبھی کبھی

    میرے ہر اک سوال پہ یہ تاکجا نہیں

    دکھ درد میں ہمیشہ جو سب کا شریک ہے

    اس کے سوا کسی کا مجھے آسرا نہیں

    بیدار سونے میں بھی ہے کرتی ضمیر کو

    دل کی سدا ہے یہ کوئی بانگ درا نہیں

    آساں نہیں مشاہدۂ شاہد جمال

    نظروں سے کھلنے والا یہ بند قبا نہیں

    پہلے پہل جو دل کو لگی تھی نظر کی چوٹ

    بھولا غریب آج بھی وہ حادثا نہیں

    بیکار اس کے سامنے اظہار ذوق و شوق

    ناداں شئے لطیف سے جو آشنا نہیں

    ماہرؔ نہ دل کہو اسے اک لخت سنگ ہے

    ہر دم غم حبیب میں جو مبتلا نہیں

    مأخذ:

    Saamaan-e-Sar-Khushi (Pg. 136)

    • مصنف: ماہر بلگرامی
      • اشاعت: 1988
      • ناشر: بلگرامی پبلی کیشن، لکھنؤ
      • سن اشاعت: 1988

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے