الجھا ہوں میں اس الہام یانی میں
الجھا ہوں میں اس الہام یانی میں
کس کا چہرہ دیکھ رہا ہوں پانی میں
ایک نئی حیرت سے روز ابھرتا ہوں
اور پھر ڈوب بھی جاتا ہوں حیرانی میں
سورج کی کرنوں میں اسی کا نور تو ہے
اس کی ہی تو مہک ہے رات کی رانی میں
ایسے کیسے اس کو میسر ہو جاؤں
گھول رہا ہوں دشواری آسانی میں
کیوں نہیں سیدھا قصے پر آ جائیں ہم
کیا رکھا ہے تمہید طولانی میں
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 62)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.