عمر بھر کے لیے اک یاد سہانی دے جا
عمر بھر کے لیے اک یاد سہانی دے جا
کچھ تو اے دوست محبت کی نشانی دے جا
تو نے خوشبو سے بھرے خط تو بہت سے بھیجے
ایک دو بول کبھی آ کے زبانی دے جا
کب سے بیٹھے ہیں ترے در پہ رمائے دھونی
کچھ تو خیرات ہمیں روپ کی رانی دے جا
ہم نے دیکھے ہیں بہت سخت بھی موسم لیکن
اپنی شاموں سے کوئی شام سہانی دے جا
دیر سے راہ تری دیکھ رہا ہے ساگرؔ
تشنہ لب بیٹھا ہے دو گھونٹ تو پانی دے جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.