ان کے دامن میں خوشیوں کے انبار تھے
ان کے دامن میں خوشیوں کے انبار تھے
ان بہاروں کے ہم بھی طلب گار تھے
کیا شکایت کریں اپنی تقدیر سے
ہم کو وہ ہی ملا جس کے حق دار تھے
کچھ قدم ہی چلے ہیں مرے ساتھ وہ
عمر بھر ساتھ دینے کے اقرار تھے
ہنستے ہنستے وطن پہ فنا ہو گئے
ماں کے وہ لاڈلے کتنے دلدار تھے
لگ گئی ہے زمانہ کی ان کو ہوا
اب سے پہلے کہاں وہ گنہ گار تھے
پیار کرتے تھے مکتاؔ نبھاتے بھی تھے
پہلے کے لوگ سچ میں وفادار تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.