اس نے بات نہیں کاٹی یوں میرے بات بنانے پر
اس نے بات نہیں کاٹی یوں میرے بات بنانے پر
میں بھی ہاں میں ہاں کرتا تھا اس کے ہر افسانے پر
جس رشتہ کو زندہ رکھنے کی خاطر میں مرتا تھا
پھر اک دن میں جی اٹھا اس رشتے کے مر جانے پر
صدموں پر صدمے ملتے ہیں لیکن میری جان جاں
رونے تک کا وقت نہیں ہے تیرے اس دیوانے پر
میرے بعد یہ دنیا تھوڑی اور ہری ہو جائے گی
پیڑ پھلا پھولا کرتے ہیں کچھ شاخیں کٹ جانے پر
بس کچھ پل کو آنکھ لڑی تھی ایک سفر کا قصہ تھا
پھر سالوں گمراہ رہے ہم اس لڑکی کے جانے پر
اس کے رنج و غم سے ساری دنیا کا وہ رشتہ تھا
باغ پریشاں ہو جائے جیوں ایک کلی مرجھانے پر
ہجر منانے اب کے مجنوں میخانے میں جا بیٹھا
لیلیٰ جانے کیا بیتی ہو اس پاگل ویرانے پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.