اس نے اظہار کیا اپنی پریشانی کا
اس نے اظہار کیا اپنی پریشانی کا
میں نے شکوہ جو کیا بے سر و سامانی کا
اپنی مٹی پہ یوں نازاں نہیں ہونا اچھا
زور دیکھا ہے کہاں تم نے ابھی پانی کا
ڈھونڈھ کر دیکھ لے وہ پا نہ سکے گا خود کو
زعم کتنا تھا اسے اپنی فراوانی کا
لیجیے خود سے ملاقات کا اب لطف کہ آپ
شکریہ کیجیئے اس دشت کی ویرانی کا
شعر کہہ کر دل مضطر کو قرار آیا تو
مسئلہ پھر وہی درپیش ہے حیرانی کا
لفظ در لفظ اسے ڈھونڈھتے عمریں بیتیں
رنج ہوتا ہے بہت آج تو بے دھیانی کا
اسے الفاظ میں باندھا ہی نہیں جا سکتا
پھر تو بے کار ہوا شعر ہر اک ثانیؔ کا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 98)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.