اس طرف ہے سڑک چلا جائے
اس طرف ہے سڑک چلا جائے
اور پھر بے دھڑک چلا جائے
زندگی کے سفر میں گھر سے ہی
لے کے نان و نمک چلا جائے
خاک پر بیٹھ کر یہ سوچتا ہوں
کبھی سوئے فلک چلا جائے
مجھ پہ آخر یقین ہے اس کا
کاش یہ میرا شک چلا جائے
کیا بنے گا ترا زمین بتا
تیرے سر سے افق چلا جائے
سرمئی رات میں تمہارا ساتھ
خواب میں دیر تک چلا جائے
کیا سماں ہو وہ جب کہے شائقؔ
ہاتھ پر ہاتھ رکھ چلا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.