اسے ہم نے کبھی دیکھا نہیں ہے
اسے ہم نے کبھی دیکھا نہیں ہے
وہ ہم سے دور ہے ایسا نہیں ہے
جدھر جاتا ہوں دنیا روکتی ہے
ادھر کا راستہ تیرا نہیں ہے
میں ایسی یاترا پر جا رہا ہوں
جہاں سے لوٹ کر آنا نہیں ہے
سفر آزاد ہونے کے لئے ہے
مجھے منزل کا کچھ دھوکہ نہیں ہے
ہمارے واسطے ہونے کی صورت
وہی ہے جو کہیں ہوتا نہیں ہے
ہوئے آزاد جب جانا یہ ثانیؔ
مفر کا کوئی بھی رستہ نہیں ہے
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 28)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.