اسی کی موج میں اب رہ رہے ہیں ترکشؔ جی
دلچسپ معلومات
* मुक्तसर साहिब में शहीद होने वाले सिख योद्धाओं को गुरू गोबिन्द सिंह द्वारा दिया गया अस्वामित्व पत्र, जिसे बा’द में उनकी बहादुरी को देखते हुए वापस ले लिया गया था।
اسی کی موج میں اب رہ رہے ہیں ترکشؔ جی
بہا رہا ہے کوئی بہ رہے ہیں ترکشؔ جی
یہ کون دسترس چشم میں ابھی تک ہے
تماشبین کسے کہہ رہے ہیں ترکشؔ جی
اگر یہ زندگی نعمت ہیں کیوں نہیں جیتے
اگر عذاب ہے کیوں سہ رہے ہیں ترکشؔ جی
اب ایک عمر انہیں دھوپ کی ضرورت ہے
جو ایک عمر تلک تہ رہے ہیں ترکشؔ جی
ملا ہوا ہے خوشی سے انہیں تو بے دعویٰ
اداس یوں ہی نہیں رہ رہے ہیں ترکشؔ جی
کبھی وہ غور سے سن لے تو سب سمجھ جائے
غزل کے نام پہ کیا کہہ رہے ہیں ترکشؔ جی
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 39)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.