Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وقت شب گم ہوا سایہ تو مجھے یاد آیا

حیرت فرخ آبادی

وقت شب گم ہوا سایہ تو مجھے یاد آیا

حیرت فرخ آبادی

MORE BYحیرت فرخ آبادی

    وقت شب گم ہوا سایہ تو مجھے یاد آیا

    ہو گیا اپنا پرایا تو مجھے یاد آیا

    میری بربادی میں تھا ہاتھ کوئی پوشیدہ

    اس نے جب ہاتھ ملایا تو مجھے یاد آیا

    تلخیٔ دوراں نہیں بدلے گی یہ تلخیٔ مے

    جام جب سامنے آیا تو مجھے یاد آیا

    ریت ہی ریت نظر آتی تھی تا حد نظر

    اب کے سیلاب جو آیا تو مجھے یاد آیا

    ٹوٹے گھر میں وہ تھکا ہارا کبوتر سر شام

    گھونسلہ ڈھونڈنے آیا تو مجھے یاد آیا

    زندگی صرف کڑی دھوپ سفر لمبا ہے

    کہیں سایہ نظر آیا تو مجھے یاد آیا

    اس اندھیرے میں کہیں ہوگا اجالا کچھ تو

    میں نے دل اپنا جلایا تو مجھے یاد آیا

    میرا احساس ابھی مردہ نہیں ہے شاید

    اس نے جب مجھ کو رلایا تو مجھے یاد آیا

    صرف مطلب کے غرض کے ہیں یہاں سب رشتے

    اس نے احسان جتایا تو مجھے یاد آیا

    ایک ویرانی ہے سناٹا ہے اور کچھ بھی نہیں

    شہر میں اپنے جب آیا تو مجھے یاد آیا

    بے یقینی مرے احساس کا سرمایہ ہے

    وہ مرے سامنے آیا تو مجھے یاد آیا

    زندگی عہد گزشتہ کی پرانی تقصیر

    دور حاضر نے ستایا تو مجھے یاد آیا

    بے ثباتی ہی حقیقت ہے جہاں میں یارو

    دل کا بھی زخم بھر آیا تو مجھے یاد آیا

    دل سے کچھ اس کا تعلق نہیں رسماً مجھ کو

    دور تک چھوڑنے آیا تو مجھے یاد آیا

    کٹ گئی عمر بھٹکتے ہی بھٹکتے حیرتؔ

    راستہ جب نظر آیا تو مجھے یاد آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے