Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وقت کی آندھی کے سب فرمان زد ہو جائیں گے

اثر بدایونی

وقت کی آندھی کے سب فرمان زد ہو جائیں گے

اثر بدایونی

MORE BYاثر بدایونی

    وقت کی آندھی کے سب فرمان زد ہو جائیں گے

    سبز پتوں کے صحیفے مستند ہو جائیں گے

    ظلم کے سورج کا چہرہ کیسے ہوگا بے نقاب

    جب طرف داروں میں شامل نیک و بد ہو جائیں گے

    یہ کسے معلوم تھا ایسا تغیر آئے گا

    کل کے جو اوصاف تھے وہ آج رد ہو جائیں گے

    موم کی تلوار بے مصرف ہے جلتے شہر میں

    پھینک دیجے آپ ورنہ نامزد ہو جائیں گے

    آپ کی بے احتیاطی کا یہ عالم ہے تو پھر

    کچھ دنوں کے بعد محتاج مدد ہو جائیں گے

    جو زمانے کے چلن کا ساتھ دے سکتے نہیں

    کھوٹے سکے کی طرح وہ آج رد ہو جائیں گے

    ذہن کی نشو و نما بھی ہو بدن جیسی ضرور

    چند ہی برسوں میں بچے سرو قد ہو جائیں گے

    ان دنوں مصروف جن ذہنوں کی تیاری میں ہوں

    وقت آنے پر وہ سب کے سب سند ہو جائیں گے

    سوچتے ہیں جو مشیروں کے دماغوں سے اثرؔ

    جلد ہی بیگانۂ ہوش و خرد ہو جائیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے