Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ اپنے دل کو ہلکا کر رہے ہیں

صابرین نظام

وہ اپنے دل کو ہلکا کر رہے ہیں

صابرین نظام

MORE BYصابرین نظام

    وہ اپنے دل کو ہلکا کر رہے ہیں

    سو تنہائی میں گریہ کر رہے ہیں

    تمہاری یاد کو پیکر بنا کر

    اسی کے ساتھ جھگڑا کر رہے ہیں

    یہاں آواز مدھم پڑ رہی تھی

    سو خاموشی سے ہلا کر رہے ہیں

    نئی منزل نئے رستے بناؤ

    یہاں سب لوگ چربہ کر رہے ہیں

    خدا کی اشرف مخلوق تھے جو

    یہاں آ کر وہ کیا کیا کر رہے ہیں

    کوئی آواز دے کر چھپ گیا تھا

    سو خاموشی کا پیچھا کر رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے