Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ اور وقت تھا وہ اور ہی نظارہ تھا

کلدیپ کمار

وہ اور وقت تھا وہ اور ہی نظارہ تھا

کلدیپ کمار

MORE BYکلدیپ کمار

    وہ اور وقت تھا وہ اور ہی نظارہ تھا

    جب عشق میں ہمیں مر جانا بھی گوارہ تھا

    ملے کبھی تو اسے میرا شکریہ کہنا

    وہ جس نے بھی مجھے منجدھار میں اتارا تھا

    تمھارے نام کا اب تک ہے شور کانوں میں

    تمھارے جانے پہ اتنا تمہیں پکارا تھا

    جبیں پہ روشنی آتی تھی اس کے آنے سے

    میں ایک بخت سیہ تھا وہ اک ستارہ تھا

    سنبھالے تھا وہ جو گرتی ہوئی مری دیوار

    مجھے خبر نہ تھی وہ شخص بے سہارا تھا

    یہ کون جانتا تھا شہر اجنبی میں مجھے

    پس نقاب یہ کس نے مجھے پکارا تھا

    ہم ایسے لوگ علامت ہوں جیسے صحرا کی

    اور ایک تو کہ بہاروں کا استعارہ تھا

    مأخذ :
    • کتاب : آوازوں کا روشن دان (Pg. 94)
    • Author : کلدیپ کمار
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے