Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ کہہ رہے ہیں جو ہم سے خدا کی حمد لکھیں

فرحت احساس

وہ کہہ رہے ہیں جو ہم سے خدا کی حمد لکھیں

فرحت احساس

MORE BYفرحت احساس

    وہ کہہ رہے ہیں جو ہم سے خدا کی حمد لکھیں

    بتائیں کون سے کس کے خدا کی حمد لکھیں

    بہت سے لڑتے جھگڑتے ہوئے خداؤں کی حمد

    کہ سب سے دور اکیلے خدا کی حمد لکھیں

    جو آسمان پہ رہ کر زمیں پہ حکم چلائے

    نہ ہو گا ہم سے کہ ایسے خدا کی حمد لکھیں

    خدا وہ ہے جو مزے دے ہمیں محبت کے

    وہ ہو تو ایسے مزے کے خدا کی حمد لکھیں

    خدا وہ ہے جو نشے میں ہمیشہ دھت رکھے

    ملے تو ایسے نشیلے خدا کی حمد لکھیں

    خدا وہ ہے جو بنا ہو ہماری مٹی سے

    تو ایسے خاک کے پتلے خدا کی حمد لکھیں

    خدا وہ ہے جو لگا ہو ہمارے پہلو سے

    تو جسم یار کے جیسے خدا کی حمد لکھیں

    ہمیں دلاؤ خدا کوئی جسم و جاں والا

    کہ جسم و جان لگا کے خدا کی حمد لکھیں

    یہ گوشت پوست کا معشوق ہے تو پھر احساسؔ

    غضب کہ روح کے مارے خدا کی حمد لکھیں

    مأخذ :
    • کتاب : محبت کرکے دیکھو نہ (Pg. 90)
    • Author :فرحت احساس
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے