وہ مرے سامنے ہو کے بھی مجھ کو یکسر دکھائی نہیں دے رہا

وہ مرے سامنے ہو کے بھی مجھ کو یکسر دکھائی نہیں دے رہا
مہندر کمار ثانی
MORE BYمہندر کمار ثانی
وہ مرے سامنے ہو کے بھی مجھ کو یکسر دکھائی نہیں دے رہا
اس کا مطلب یہی ہے کہ میں اس کو اپنی رسائی نہیں دے رہا
اک غبار صدا اڑ رہا ہے فضا میں سماعت کی حیران ہوں
سب سمجھتا ہے دل اور کہتا ہے کچھ بھی سنائی نہیں دے رہا
میں تو اکتا گیا وصل کی لذتوں سے کہ یک کیفیت زہر ہے
کب سے ہوں ملتجی ہجر کا وہ ہی مجھ کو جدائی نہیں دے رہا
آسماں جو تمہارے پروں میں ہے سمٹا ہوا کب اسے کھولو گے
یوں ہی بے کار میں شور کرنا ہمیں وہ رہائی نہیں دے رہا
عاشقاں عاشقی کی روایت کو تم اس قدر تو نہ رسوا کرو
کامگاروں کے جیسے یہ کیا روتے ہو وہ کمائی نہیں دے رہا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 97)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.