وہ مجھے مر نہیں جانے دیتے
وہ مجھے مر نہیں جانے دیتے
زخم جو بھر نہیں جانے دیتے
شہر در شہر لیے پھرتے ہیں
راستے گھر نہیں جانے دیتے
آگے دنیا نہیں آنے دیتی
پیچھے منظر نہیں جانے دیتے
شامؔ آتی ہے مگر گھر والے
گھر سے باہر نہیں جانے دیتے
دھوپ رستہ نہیں چلنے دیتی
سایہ اٹھ کر نہیں جانے دیتے
کیوں الٹ دیتے ہو پیمانۂ دل
کیوں اسے بھر نہیں جانے دیتے
- کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 29)
- Author : کاشف حسین غائر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.