وہ نہیں ہے مرا پتہ ہے مجھے
وہ نہیں ہے مرا پتہ ہے مجھے
صرف یہ خواب دیکھنا ہے مجھے
تم ملے ہو تو لگ رہا ہے مجھے
کوئی تو ہے جو جانتا ہے مجھے
ایسا اس مرتبہ ہوا ہے یا
ایسا اس مرتبہ لگا ہے مجھے
آج کل کس کے آس پاس ہوں میں
آج کل کون سوچتا ہے مجھے
دیکھیے مت کہ کیسا دکھتا ہوں
دیکھیے کون دیکھتا ہے مجھے
بات کرنی ہے دیر تک اس سے
شام تک گھر بھی لوٹنا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.