وہ سدا راستوں میں رہتے ہیں
وہ سدا راستوں میں رہتے ہیں
لوگ جو وسوسوں میں رہتے ہیں
لوگ روشن خیال ہو کر بھی
جانے کیوں پتھروں میں رہتے ہیں
دشمنوں کی نہیں ضرورت اب
ایسے ہم دوستوں میں رہتے ہیں
سب کے دکھ درد بانٹنے والے
خود مگر نفرتوں میں رہتے ہیں
پاس ہو کر بھی لوگ اکثر ہی
عمر بھر فاصلوں میں رہتے ہیں
گر حقیقت نہیں کوئی ان کی
خواب کیوں آنگنوں میں رہتے ہیں
روز لگتے ہیں زخم دل پہ ندیمؔ
پھر بھی ہم قہقہوں میں رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.