یاد آ گیا وہ شخص تو یاد آئے جائے گا
یاد آ گیا وہ شخص تو یاد آئے جائے گا
رلوائے جائے گا ہمیں تڑپائے جائے گا
تعبیر سے کبھی تو نوازے گا آسمان
کب تک ہمارے خواب محل ڈھائے جائے گا
سر عشق کی مہم نہیں ہوتی دماغ سے
جو سوچتا رہے گا وہ گھبرائے جائے گا
اتنا بھی صبر و شکر کا قائل نہیں کہ دل
ہر کیفیت میں آپ کے گن گائے جائے گا
آتا ہے رحم ناصح مشفق کے حال پر
بے چارہ عمر بھر ہمیں سمجھائے جائے گا
نظریں ہٹا ہٹا کے نہ کیوں گفتگو کریں
ہم دیکھے جائیں گے تو وہ شرمائے جائے گا
تھوڑی شعورؔ اور چڑھا لے تو ہر طرف
ساغر نچائے جائے گا چھلکائے جائے گا
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 103)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.