یہاں چراغ کب اہل وفا کے جلتے ہیں
یہاں چراغ کب اہل وفا کے جلتے ہیں
جو ہم سفر ہیں وہی دور دور چلتے ہیں
یہ کیسی آگ پلائی ہے سب کو ساقی نے
کہ میکدے کے بھی نقش و نگار جلتے ہیں
وہ جن کی بات میں خوشبو بسی ہے صندل کی
انہیں کی اوٹ میں زہریلے سانپ پلتے ہیں
چمن کا رنگ بدلنے کا ان کا وعدہ ہے
جو موسموں کی طرح رنگتیں بدلتے ہیں
نظر میں وقت کی رفتار ہر گھڑی رکھیے
ملا سکے نہ قدم جو وہ ہاتھ ملتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.