یہ بھی سچ ہے کہ ہم میں بچا کچھ نہیں
یہ بھی سچ ہے کہ ہم میں بچا کچھ نہیں
میں تو اس کا ہی ہوں وہ مرا کچھ نہیں
یعنی اب ہم اسے یاد آتے نہیں
یعنی مدت سے اس نے لکھا کچھ نہیں
اس کو کیسے مناتے کہ اس کے یہاں
منتیں کچھ نہیں التجا کچھ نہیں
اب کہانی کا کردار مر جائے گا
اب کہانی کے اندر بچا کچھ نہیں
ہم درختوں سے پھیلے ہوئے ہیں مگر
اپنی جڑ کا ہمیں ہی پتہ کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.