یہ کراماتیں بہت بے چین کرتی ہیں مجھے
یہ کراماتیں بہت بے چین کرتی ہیں مجھے
آپ کی باتیں بہت بے چین کرتی ہیں مجھے
ان چراغوں سے کہو سوئیں نہ مجھ کو چھوڑ کر
یہ سیہ راتیں بہت بے چین کرتی ہیں مجھے
اب بھی سینے میں کوئی صحرا سلگتا ہے مرے
اب بھی برساتیں بہت بے چین کرتی ہیں مجھے
ان ملاقاتوں کو میں بے چین رہتا ہوں بہت
جو ملاقاتیں بہت بے چین کرتی ہیں مجھے
زندگی سے اتنی رغبت تو نہیں پر جانے کیوں
موت کی باتیں بہت بے چین کرتی ہیں مجھے
- کتاب : آوازوں کا روشن دان (Pg. 71)
- Author : کلدیپ کمار
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.